منگل 10 دسمبر 2024 - 09:03
حشد الشعبی کے وفد کی حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی سے ملاقات

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے نجف اشرف میں مرکزی دفتر میں حشد الشعبی کے وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے نجف اشرف میں مرکزی دفتر میں حشد الشعبی کے وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔

حشد الشعبی کے مجاہدین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی نجفی نے ان کی دہشت گردوں کے خلاف جراتمندانہ جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو سراہا، جو عراق کی فتح مبین تک جاری رہیں۔ انہوں نے عراق کی خودمختاری اور اس کی مقدس سرزمین کے تحفظ کے لیے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

شیخ علی نجفی نے مزید کہا کہ عراق کا دفاع درحقیقت وطن، مذہب، مقدسات اور عراقی عوام کا دفاع ہے۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کی جانب سے دعائیں اور سلام بھی وفد تک پہنچائے اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ وہ عراق کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha